7 اگست، 2015، 6:57 PM

امریکہ میں سالانہ 16 ہزار افراد قتل کر دیئے جاتے ہیں

امریکہ میں سالانہ 16 ہزار افراد قتل کر دیئے جاتے ہیں

امریکی میڈیکل ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں مختلف واقعات میں ہر روز 44 افراد جبکہ سالانہ 16 ہزار افراد قتل کر دیئے جاتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی میڈیکل ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں مختلف واقعات میں ہر روز 44 افراد جبکہ سالانہ 16 ہزار افراد قتل کر دیئے جاتے ہیں۔ جاری رپورٹ  کے مطابق 1980 سے 2013 کے مقابلے میں امریکہ میں قتل کی وارداتوں میں نصف کی کمی ہوئی ہے لیکن اب بھی یہ شرح بلند ہے اور امریکہ کے طول و عرض میں ہرروز 44 افراد قتل ہورہے ہیں۔ اس لحاظ سے امریکہ میں ہر سال 16 ہزار افراد قتل ہورہے ہیں جس میں سب سے متاثر سیاہ فام ہورہے ہیں۔ 1980 کے عشرے میں ایک لاکھ افراد میں سے مرنے والوں کی تعداد 10.7 تھی جب کہ 2013 میں یہ شرح کم ہوکر 5.1 رہ گئی ہے لیکن اس سال بعض شہروں میں ہلاکتوں میں غیرمعمولی اضافہ ہوا۔ گزشتہ برس واشنگٹن میں 69 افراد قتل ہوئے تھے جب کہ رواں برس اب تک 87 افراد مارے جاچکے ہیں۔ اسی طرح بالٹی مور میں  صرف جولائی میں  45 افراد قتل ہوئے جو ایک غیرمعمولی شرح ہے۔

News ID 1857200

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha